Home / سپریم کورٹ نےآئینی بحران پرسوءوموٹونوٹس لےلیا

سپریم کورٹ نےآئینی بحران پرسوءوموٹونوٹس لےلیا

SC takes suo moto notice of NA dissolution

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونےآئینی بحران کاچیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم بینچ میں شامل ججز کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان وزیر قانون فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں اور اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ سپریم کورٹ کااس معاملےپرفل کورٹ بنےگایاکوئی خصوصی لارجربنچ اس کی سماعت کرےگا۔

اس کیس کی سماعت کیلئےسپریم کورٹ کاتین رکنی بنچ تشکیل دیاگیاہےجس کی سربراہی چیف جسٹس عمرعطابندیال کرینگے۔ ابتدائی سماعت کےبعدچیف جسٹس نےمختصرآرڈردیاہےکہ ملک میں کوئی بھی ریاستی عہدیدارماورائےآئین اقدام نہ کرے۔

مزیدسماعت پیرکی صبح سےشروع ہوگی ۔

اپوزیشن نے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کے آرٹیکل 66،17،95 کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور نتیجہ دینے کا حکم دیا جائے۔

آئینی ماہرین کی رائےکےمطابق قوی امکانات ہیں کہ سپریم کورٹ تحریک عدم اعتمادکومستردکئےجانےاورقومی اسمبلی تحلیل کرنےکےعمل کوکالعدم قراردیتےہوئےتحریک عدم اعمتادپرووٹنگ کرانےکاحکم جاری کرےگی کیونکہ آئین کےمطابق ایساکیاجاناضروری تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …