ویب ڈیسک ۔۔ معروف تجزیہ کاراورپی ٹی آئی چیئرمین کےسابق دست راست محسن بیگ کہتےہیں اگلی حکومت انیس بیس کےفرق سےانہی لوگوں کی ہوگی جواس وقت حکومت میں ہیں ۔ انہوں نےدعویٰ کیاکہ عمران خان اب کبھی سیاست میں دکھائی نہیں دےگا،اس کی سیاست کاسورج ہمیشہ کیلئےغروب ہوچکاہے۔
معروف صحافی جاویدچودھری کےیوٹیوب چینل کوانٹرویودیتےہوئےمحسن بیگ کاکہناتھاعمران خان نےملک کواقتصادی طورپردیوالیہ کرنےکےبعدفوج پرحملہ کرنےکی کوشش کی، اس کاخیال تھاکہ میں انقلاب لےآوں گالیکن وہ ناکام ہوگیااورناکام انقلاب والوں کےجسم پرسرسلامت نہیں رہتے۔
محسن بیگ نےکہاکہ وہ شخص جوموت کےخوف سےسرپربالٹی لیکرگھومتاہے،دوسروں سےکہتاہےخوف کےبت توڑدو۔ اس شخص کاکوئی ظرف نہیں، یہ بنیادی طورپرایک کمینہ انسان ہے۔ اس نےبیوی وہ رکھی جواس پرپیسےخرچ کرتی تھی۔ اس کےبچےکوئی اورپال رہاہے۔ یہ جس گھرمیں جاتاہےاس گھرکی خواتین پربری نظررکھتاہے۔
کیااس کیریکٹرکاشخص اس ملک کاوزیراعظم بننےکامستحق ہے؟ اس کےووٹ نہیں بلکہ فین کلب ہے۔ الیکشن میں پتالگ جائےگااس کےفین کلب کا۔ پاکستان کی سیاست میں عمران خان اب ایک ہسٹری ہے۔
محسن بیگ نےایک واقعہ کاذکرکرتےہوئےبتایاکہ ایک بارعمران خان نےکہاکہ یاربچوں سےملناہےلیکن میرےپاس پیسےنہیں۔ انڈیاسےدوتین انٹرویوزکی آفرہےجس کےپچاس ہزارڈالرملیں گے۔ میں نےکہاکہ میں آپ کےدومزیدانٹرویوزکروادیتاہوں جس سےآپ کےایک لاکھ ڈالربن جائیں گے۔ عمران خان نےکہاکہ جائیں گےکیسے؟ میں نےیہ بات سن کرجہازکابندوبست کروادیا۔
محسن بیگ نےکہاکہ عمران خان ایک مفت برانسان ہے،اس کےپاس اپنی سائیکل تک نہیں۔ یہ دوسروں کی گاڑیوں ، جہازوں اورہیلی کاپٹروں میں گھومتاہے۔ انہوں نےکہامیں نےبہت بارعمران خان کواپنےدوست سےجہاز،پیسےاورہیلی کاپٹرلیکردیا۔ لیکن یہ احسان فراموش ہے،جس سےکھاتاہےاسی پرغراتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: شبرزیدی کےسنسنی خیزانکشافات
محسن بیگ کاکہناتھاکہ یہ وہ آدمی ہےجوعورتوں کامال کھاتاہےلیکن اب جومرشداس نےگھرمیں بٹھائی ہوئی ہےوہ دھڑادھڑمال بنارہی ہے۔ جس دن یہ پکڑاگیااس دن مرشدبھاگ جائےگی کیونکہ وہ صرف پیسےبنانےآئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان نےنہیں بلکہ مرشدنےعمران خان کوگھیرااوراسےوزیراعظم بنانےکےخواب دکھائے۔
محسن بیگ نےبتایاکہ میرےتعلقات عمران خان سےاس وقت خراب ہوئےجب ایک بھری محفل نےعمران خان نےمیرشکیل الرحمان اورحمیدہارون کوگرفتارکرنےکی بات کی اورمیں نےاسےمنع کیا۔ یہ میرشکیل اورحمیدہارون سےانتقام لیناچاہتاتھا۔
محسن بیگ نےبتایاکہ شام کواسی محفل میں بیٹھےایک دوست نےبتایاکہ میرےجانےکےبعدعمران مجھے ۔۔۔۔ کہہ رہاتھا۔ جس پرمیں نےعمران خان کوواٹس ایپ پرگالیاں دیں اورکہاکہ تمہیں پمپس کےساتھ رہنےکی عادت ہےلیکن میں پمپ نہیں۔ اس دن کےبعدمیرےعمران سےتعلقات ہمیشہ کیلئےختم ہوگئے۔