مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف دورکےچیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کےپی ٹی آئی حکومت بارےسنسنی خیزانکشافات۔
جیونیوزپرشاہزیب خانزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےشبرزیدی نےبتایاکہ اگرہماری حکومت چلتی رہتی اوراپنی مقررہ مدت پوری کرتی توملکی معیشت تباہ ہوجاتی۔ انہوں نےکہاکہ ہم چیئرمین تحریک انصاف کومشورہ دیتےتھےلیکن وہ کسی کی نہیں سنتےتھے۔
شبرزیدی نےکہاکہ کوئی سیاسی حکومت زرعی انکم ٹیکس لگانےمیں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نےریٹیلرزکومافیاقراردیااورکہاکہ ان کےخلاف ایکشن لوتویہ شٹربندکردیتےہیں ، حکومتیں ان مافیازکامقابلہ نہیں کرسکتیں۔
سابق ایف بی آرچیئرمین کےمطابق دسمبرتک پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگالیکن اس کےبعدحالات بہت مشکل دکھائی دیتےہیں۔ آئی ایم ایف نےآپ کوکونےسےلگادیاہے۔ مارچ میں سخت پروگرام آناہے۔ انہوں نےکہاکہ آنےوالی حکومت معاشی لحاظ سےبہت بدقسمت ہوگی۔
انہوں نےمزیدانکشافات کرتےہوئےکہاکہ ایسابھی ہوتاکہ شہزاداکبروزیراعظم کےسامنےصوفےپربیٹھےہوتے،وزیراعظم کہتےکہ شہزادیہ کہہ رہاہے،بتاءوکیاکرناہے؟ مجھےسےن لیگ کےلوگوں کی ٹیکس فائلیں مانگی جاتیں۔
شبرزیدی نےمزیدپنڈوراباکس کھولتےہوئےکہاکہ ایک بارمیں نےجنوبی پنجاب کےزمیندارکونوٹس بھیجاتوشاہ محمودقریشی کی قیادت میں 40ایم این ایزآگئے۔ نصراللہ دریشک بولےچھوڑیں یہ آپ کےبس کی بات نہیں۔
تمباکومافیاکوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش کی تواسدقیصرکےپی کےارکان اسمبلی کولیکرآگئے،مجھےتمباکوفیکٹری بھی دیکھنےنہیں دی۔ اسی طرح فاٹاکی ری رولنگ اسٹیل ملزکوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش کی توفاٹاسینیٹرزچیئرمین تحریک انصاف کےپاس پہنچ گئےاورکہاکہ شبرکوروکیں۔
انہوں نےایک دلچسپ واقعہ بیان کرتےہوئےبتایاکہ ایک بارڈی جی سی کےسامنےٹریڈرزکےساتھ میٹنگ تھی۔ اس میٹنگ میں ایک ٹریڈرنےکہاکہ میں اپنی پراڈکٹ کی 100روپےسیل پر50پیسہ ٹیکس دیتاہوں ، مجھ سے15روپےٹیکس مانگاجارہاہےجومیں کسی صورت نہیں دوں گا،کرلیں جوکرناہے۔
شبرزیدی نےواضح کیاکہ شٹرپاورسےلڑےبغیرملکی ٹیکس نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔