Home / یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

Ashura In Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک/ویب ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی جوش وجذبےاورروایتی عقیدت واحترام سےمنایاگیا۔

مظلوم کربلاحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اورآپ کےجانثارساتھیوں کی قربانیوں کونذرانہ عقیدت پیش کرنےکیلئےکراچی ، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ اورملک کےدیگرچھوٹےبڑےشہروں میں ماتمی جلوس نکالےگئے، ہزاروں کی تعدادمیں شریک عزادارسینہ کوبی اورزنجیرزنی کرکےشہدائےکربلاکی قربانیوں کویادکرنےکی کوشش کرتےرہے۔

اسی دوران مجالس بھی برپاکی گئیں جن میں علماوذاکرین نےنواسہ رسول اللہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اوردیگراہل بیت اطہارکےفضائل ومناقب پرروشنی ڈالی۔

محرم الحرام کےجلوسوں کی سکیورٹی کیلئےحسب سابق انتہائی کڑےانتظامات کئےگئے، ہزاروں پولیس اہلکارجلوسوں کےساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پرماموررہے ، اسی طرح ہرجلوس کوسی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےمانیٹرکیاجارہاہے۔ بلندعمارتوں پرشارپ شوٹرتعینات تھے۔

لاہورمیں مرکزی ماتمی جلوس جورات گئےاندرون موچی گیٹ سےبرآمدہواآج شام کربلاگامےشاہ پہنچ کراختتام پزیرہوگیا۔ کراچی کامرکزی ماتمی جلوس جونشترپارک سےبرآمدہوا،امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادرپہنچ کراختتام پزیرہوا۔ اسی طرح دیگرشہروں کےمرکزی جلوس بھی اپنی اپنی منزل پرپہنچ کرختم ہوگئےجہاں مجالس شام غریباں کااہتمام کیاگیا۔

قتل حسین اصل میں مرگ یزیدہے

اسلام زندہ ہوتاہےہرکربلاکےبعد

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …