Home / مرزاپورکےچاہنےوالوں کیلئےاچھی خبر

مرزاپورکےچاہنےوالوں کیلئےاچھی خبر

Mirzapur Season 3

ویب ڈیسک ۔۔ فرحان اختراوررتیش سدھوانی کی بلاک بسٹرویب سیریز’مرزا پور‘کےتیسرےسیزن کابےصبری سےانتظارکرنےوالےشائقین کیلئےآخراچھی خبرآہی گئی۔

بھارتی میڈیاکےمطابق کرائم تھرلرسیریزکےتیسرےسیزن کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہےاوران دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن پرکام تیزی سےجاری ہے۔

مرزاپورنے 2018 میں اپنی ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کےدل ودماغ پرچھاگئی تھی۔ سیریزمیں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور شویتا ترپاٹھی نے مرکزی کرداراداکئےہیں۔

بھارتی میڈیاکےدعوےکےمطابق مرزاپورکی مقبولیت کوسامنےرکھتےہوئےاسے فلمی فارمیٹ کےذریعے بڑے پردے پرلانے کیلئےصلاح مشورہ کیاجارہاہے۔

تاہم یہ بات واضح رہے ’مرزا پور‘کوفلمی شکل دینےکاآئیڈیا ابھی ابتدائی مراحل میں ہے،اس پراتفاق ہونےکےبعدشوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ مرزاپورکوفلمی شکل دینےکےآئیڈئیےپرکام کرنےوالوں کےخیال میں اس کرائم تھرلرسیریزکےکرداروں میں بہت پوٹینشل ہے اور وہ فلمی پلاٹ کے اندر بھی اپنی اداکاری کاجادو جگانےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …