ویب ڈیسک ۔۔ لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کا چوتھا ایڈیشن اتوار30اگست سے کولمبو میں شروع ہوگیا۔
لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرزاورشعیب ملک کی جافنا کنگز کےدرمیان کھیلاگیا۔
افتتاحی میچ میں جافناکنگزنےکولمبواسٹرائیکرزکو21رنزسےہرادیا۔
ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سمیت 14 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے،ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 20 اگست تک کرکٹ شائقین کی ٹی وی اسکرینوں کی رونقیں بحال رکھےگا۔
بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز میں ان کاساتھ نبھانےوالوں میں نسیم شاہ، افتخاراحمد، محمد نواز اور امام الحق بھی شامل ہیں۔
لنکاپریمیئرلیگ میں ایکشن دکھانےوالےدوسرےپاکستانی کھلاڑیوں میں شام ہیں سرفرازاحمد، شاہ نواز دھانی، حسن علی، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین اورعامر جمال۔
جفنا کنگزاس سےپہلےلنکن پریمیئرلیگ کےتینوں ایڈیشن جیتنے کا اعزازرکھتی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ فینزکولمبو اسٹرائیکرزکاکپتان بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کوبنائےجانےپرحیران رہ گئے۔ سوشل میڈیاپرشائقین نےسوال اٹھاتےہوئےکہاکہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
کولمبو اسٹرائیکرزمیں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔