Home / موبائل چورخاتون کادل بھی لےاڑا

موبائل چورخاتون کادل بھی لےاڑا

Mobile phone theft

ویب ڈیسک ۔۔ موبائل چوردل چرانےمیں بھی ماہرنکلا۔ برازیلی دوشیزہ اپنااسمارٹ فون چرانے والے شخص سے محبت کرنےلگیں۔

اس حوالےسےٹویٹرپرایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں ‘ایمانویلا’نامی خاتون اپناموبائل فون چرانےوالےشخص کےساتھ ڈیٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ایمانویلا نے بتایا کہ وہ کہیں جارہی تھیں کہ ان کا فون چوری ہوگیا۔ فون چرانےوالےنےفون میں خاتون کی تصویردیکھی اوراس کی محبت میں گرفتارہوگیا۔ چور نے خاتون کا نمبر فون پر نوٹ کیا اورفون اسےواپس کردیا۔ چورنےمطابق اسےفون چرانےپرافسوس بھی ہوا۔ اس لئےاس نےفون واپس کرتےوقت خاتون سےمعافی مانگی اورساتھ ہی اپنےدل کی بات بھی کہہ ڈالی۔

چورنےاس روئیےنےخاتون کوبہت متاثرکیااوروہ بھی اس سےمحبت کرنےلگی۔ یوں یہ سلسلہ آگےبڑھااوراب اس بات کودوسال گزرچکےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …