Home / پاکستان نےسری لنکاکووائٹ واش کردیا

پاکستان نےسری لنکاکووائٹ واش کردیا

Pak Sri Lanka Test

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےدوٹیسٹوں کی سیریزمیں سری لنکاکووائٹ واش کردیا۔ کولمبوٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کواننگز اور 222 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔نعمان علی نے کیئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اننگز میں 7 شکار کئے۔

اس طرح پاکستان نےسیریز0-2 سے اپنے نام کرلی۔ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 166 اور دوسرے اننگز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نےپہلی اننگز 576 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 70 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 44 رنز کے بدلے 3 شکار کئے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق نے 201 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے، آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شان مسعود 51، بابر اعظم 39 اور سعود شکیل 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سرفراز احمد سر پرگیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ان کی جگہ محمدرضوان کوٹیم میں شامل کیاگیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …