Home / الیکشن کمیشن سےمستعفی ہو نےکامطالبہ

الیکشن کمیشن سےمستعفی ہو نےکامطالبہ

Pakistani Education Minister

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف حکومت نےالیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزراء شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا،اسے جس نیوٹرل ایمپائر کا کرداراداکرناچاہیے،وہ نہیں کرپارہا،اس لیےچیف الیکشن کمشنراورتمام ممبران اجتماعی استعفےدیں۔۔

وفاقی وزیرشفقت محمودکےمطابق لوگوں کاالیکشن کمیشن پرسےاعتماداٹھ چکا ہے،اس لئےنیا الیکشن کمیشن بنناچاہیےجس پرسب کواعتماد ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات ڈھائی سال بعد ہوں گے جب کہ ضمنی الیکشن ہوتے رہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن پر اعتماد ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اسے بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا۔ دیگرجماعتوں کےخیالات بھی الیکشن کمیشن کےبارےمیں تحریک انصاف جیسےہی ہیں۔

شفقت محمودنےکہاکہ الیکشن کمیشن سےانہوں نےمحض ایک سیاسی مطالبہ کیاہے،اس کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کےخلاف کوئی ریفرنس دائرکرنےجارہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے