ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک پرایک طرف قسمت مہربان تودوسری جانب ان کیلئےایک بری خبربھی ہے۔
حال ہی میں ہونےوالےامریکی صدارتی انتخابات میں ایلون مسک کےقریبی دوست ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوئےاوراس کامیابی کےساتھی ہی مسک کی دولت میں بیٹھےبٹھائےاربوں ڈالرکااضافہ ہوگیا۔ یہ بھی سننےمیں آرہاہےکہ ٹرمپ انہیں اپنی کابینہ میں کوئی اہم پوزیشن دیناچاہتےہیں۔
یہ کہناشایدغلط نہ ہوگاکہ ایلون مسک کی پانچوں انگلیاں گھی اورسرکڑاہی میں ہے،لیکن اچانک سےسامنےآنی والی ایک پیشرفت نےمسک کےمداحوں کوبھی فکرمندکردیاہے۔
جی ہاں ، مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سےملتےجلتےڈی سینٹرلائزڈ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم’بلیو اسکائی‘کی مقبولیت میں اچانک ہونےوالےاضافے نے دنیابھرمیں سوشل میڈیااستعمال کرنےوالوں کوحیران کردیاہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پچھلےہفتےایک ہی دن میں ’بلیو اسکائی‘ پر10 لاکھ نئے صارفین نے اکاؤنٹس بنائے۔نئےاکاؤنٹس کی تعداداتنی زیادہ تھی کہ گزشتہ ایک سال میں بھی اتنےلوگ پلیٹ فارم پر نہیں آئےتھے۔
امریکی نیوزچینل ’سی بی ایس نیوز‘کے مطابق ’بلیو اسکائی‘کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) کاکہناہےہر15 منٹ میں پلیٹ فارم پرتقریباً10 ہزارنئے اکاؤنٹس بنائےجارہے ہیں۔
مختلف ذرائع سےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق ایکس کی مقبولیت میں کمی ڈونلڈٹرمپ کےصدارتی الیکشن میں کامیابی کےبعددیکھنےمیں آئی ۔ کیونکہ ٹرمپ کی پالیسیوں اوراس کےروئیےسےنالاں معروف شخصیات نےریپپلکن امیدوارکی کامیابی کےساتھ ہی ایکس چھوڑنےکااعلان کردیا۔ ان معروف شخصیات میں میڈیا،شوبزاوردیگرشعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےلوگ شامل ہیں۔
واضح رہےایلون مسک پرڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے پر بھی تنقید کا سامنارہتا ہے۔لوگوں اور اداروں نے ان کے پلیٹ فارم ایکس کو اسی وجہ سےچھوڑنے کا اعلان کیااوراس طرح ’بلیو اسکائی‘کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
بلیو اسکائی سابق ٹوئٹرجیسا ہی پلیٹ فارم ہے، اس میں زیادہ ترٹوئٹروالےفیچرز ہیں تاہم فوری طور پر بلیو اسکائی میں ہیش ٹیگز جیسے مقبول فیچرز اچھی طرح کام نہیں کر رہے۔
بلیو اسکائی کو ڈی سینٹرلائزڈ رکھا گیا ہے، یعنی صارفین چاہیں تواپنے اکاؤنٹ کا ڈیزائن اپنی مرضی سےتیارکرسکتےہیں اور ساتھ ہی انہیں یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سےاپنے اکاؤنٹ کا ڈیٹا بلیو اسکائی کے سرور کے بجائے اپنے سرور پر رکھیں۔