ویب ڈیسک ۔۔ لیجنڈپاکستانی اداکارفردوس جمال نےاہلیہ اوربچوں سےاختلافات کی خبروں پربات کرتےہوئےکہاکہ ان کےاپنےگھروالوں سےاختلافات خاندان کی ایک عورت کےشوبزمیں کام کرنےپرہوئے ۔
ایک پوڈکاسٹ میں خاندانی اختلافات پرفردوس جمال نےکھل کربات کی ۔ سینئراداکارکاکہناتھاکہ گھروالوں سےان کےاختلافات کوئی بہت بڑےنہیں،معمولی ہیں ۔۔ انہیں بس یہ بات بری لگی کہ گھرکی ایک خاتون نےان کی اجازت کےبغیرشوبزمیں کام کی حامی بھرلی ۔ میں نےاعتراض کیاتومجھ سےکہاگیاکہ آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ۔ مجھےیہ بات بری لگی اورمیں نےخودکوگھروالوں سےالگ کرلیا۔
فردوس جمال نےکہاکہ ان کاتعلق ایک روایتی پشتون قبیلےسےہےجہاں گھرکی عورتوں سےکام کروانابراسمجھاجاتاہے۔ میں فنکارکہلواناپسندکروں گا،کنجرنہیں ۔ اداکارنےیہاں وضاحت کی کہ وہ شوبزکی خواتین کےکردارپرسوال نہیں اٹھارہے۔ بات اتنی سی ہےکہ کون اپنےخاندان کی عورتوں کوشوبزمیں کام کی اجازت دیتاہےاورکون نہیں؟
اداکار نےواضح کیا کہ انہیں اہل خانہ نے گھر سے نہیں نکالا بلکہ وہ اپنی مرضی سے ان سے الگ ہوئے کیوں کہ انہیں لگتاہےکہ اب اس گھرمیں ان کی عزت باقی نہیں رہی ۔