Home / پاکستانیوں پریواےای ویزاکیوں بین ہوا؟ وجوہات سامنےآگئیں

پاکستانیوں پریواےای ویزاکیوں بین ہوا؟ وجوہات سامنےآگئیں

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات نےپاکستانیوں پرعائدویزاکی پابندی اٹھالی ہے،اب امارات جانےوالےویزاکیلئےاپلائی کرسکتےہیں ۔ لیکن خبروں کےمطابق ویزاکھلنےکےباوجودپاکستانیوں کوویزاکےحصول کیلئےکڑی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ ایساکیوں ہے؟ اس حوالےسےکچھ حقائق سامنےآئےہیں ۔۔

ایک خبرکےمطابق یو اے ای میں پاکستان کے سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں یو اے ای حکام نے پاکستانیوں کےخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

ذرائع کےمطابق اماراتی حکام کاکہناتھاکہ پاکستانی شہری سیاست اوراحتجاج میں ملوث ہیں۔ سوشل میڈیا پراماراتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ یواےای میں سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرتےہیں۔

اماراتی حکام نےکہایو اے آئی میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدواروں کی ڈگریاں مشکوک ہیں،کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا۔

اماراتی حکام نےیہ حیران کن انکشاف بھی کیاکہ پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکہ دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونےکاتناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نےکہایہ تمام ڈیٹا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد ویزاپابندی کافیصلہ کیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …