Home / امریکاکی ترکی کوسخت وارننگ۔۔

امریکاکی ترکی کوسخت وارننگ۔۔

US warns Tukiye

ویب ڈیسک ۔۔ امریکہ کی ترکیہ کودھمکیاں ۔

جی ہاں واشنگٹن کی جانب سےترکیہ کی حکومت کوخبردارکیاہےکہ وہ روس کو کیمیکلز، مائیکرو چپس اور دیگر مصنوعات کی برآمد سےبازرہےکیونکہ ایسی اشیاروس کی جانب سےیوکرین کےخلاف جنگ میں استعمال ہونےکاخدشہ ہے۔ امریکاکی جانب سےوارننگ دی گئی ہےکہ وہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی سزاکےطورپرترک کمپنیوں یا بینکوں کو سزا دینے کے لیے آگے بڑھ سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ اہلکار برائن نیلسن نےانقرہ میں ترک حکام اور نجی شعبےسےتعلق رکھنےوالےافررادسےملاقات میں زوردیاکہ روس کوان اشیاکی برآمدنہ کی جائےجن پرعالمی سطح پرپابندی لگائی گئی ہے۔

برائن نیسلن کامزیدکہناتھاکہ ترکیہ اورروس کےدرمیان بڑھتی ہوئی تجارت ترکیہ کیلئےجی سیون مارکیٹ کاراستہ روک سکتی ہے۔ امریکی اہلکارکےمطابق انہیں روس کیلئےاس ٹیکنالوجی کی برآمدپرتشویش ہےجوروس ملٹری مقاصدکیلئےاستعمال کرسکتاہے۔

نیلسن نے ترک بینکرزپر زور دیا کہ وہ روس سے متعلقہ لین دین پربہترمستعدی سے کام لیں۔ انہوں نےاس بات پربھی تشویش ظاہرکی کہ روسی امراترکیہ میں جائیدادیں خریدنا اورمہنگےیاٹس کی خریداری جاری رکھےہوئےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

saudi arab namz on social media

سوشل میڈیاپرنمازنشرکرنےپرپابندی ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت اسلامی امورکےترجمان عبداللہ الغزی کہتےہیں سوشل میڈیاپرنمازاورجمعہ کےخطبات نشرکرنےپرپابندی عائدکردی …