Home / ترکی اورشام میں خوفناک زلزلہ،2ہزارسےزائدجابحق

ترکی اورشام میں خوفناک زلزلہ،2ہزارسےزائدجابحق

massive earthquake jolts turkey and syria

ویب ڈیسک ۔۔ تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں اب تک کی اطلاعات کےمطابق 2200 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئےہیں۔حکام کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کی تعدادمیں اضافےکاخدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت 7.9 اورگہرائی 17.9 کلومیٹرریکارڈکی گئی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ اس قدرشدیدتھاکہ بلندوبالاعمارتیں لمحوں میں تنکوں کی طرح زمیں بوس ہوگئیں۔ یوں بہت سےلوگ جوزلزلےکےوقت سورہےتھے،نیند کی حالت میں ملبےتلےدب گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلےسےچونکہ درجنوں اونچی عمارتیں گرچکی ہیں اس لئےخدشہ ہےکہ ملبےکےنیچےبہت سےلوگ دبےہونگےاورملبہ ہٹانےپرمرنےوالوں کی تعدادمیں بہت زیادہ اضافےکاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

social media use in kids

سوشل میڈیابچوں میں اضطراب کاباعث نہیں بنتا،ریسرچ

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال 10 سے …