Home / جیل بھروتحریک الیکشن سےمشروط

جیل بھروتحریک الیکشن سےمشروط

imran khan jail bharo movement

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےجیل بھروتحریک کوپنجاب اورخیبرپختونخوامیں الیکشن کی تاریخ دینےسےمشروط کردیا۔

قوم کےنام اپنےویڈیوپیغام میں عمران خان کاکہناتھاکہ انہوں نےآئین کےتحت پنجاب اورکےپی اسمبلیوں کوتحلیل کیالیکن دونوں صوبوں کےگورنرزنےتاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی،عمران خان کاکہناتھاکہ اگرگورنرزنےالیکشن کی تاریخ نہ دی توان پرآرٹیکل سکس لگےگا۔

عمرا خان کاکہناتھاکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔ 25 دن ہو گئے اب تک الیکشن کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کی تاریخ نہ دینا سیدھی سیدھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

کارکنوں اور عوام سےاپیل کرتےہوئےعمران خان نےکہاکہ یہ سیاست نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے، رضا کار اپنی رجسٹریشن کرائیں،جلدہم جیل بھروتحریک کااعلان کرنےجارہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …