Home / بھاڑمیں جاوبھارت ۔۔ جاویدمیاندادبھڑک اٹھے

بھاڑمیں جاوبھارت ۔۔ جاویدمیاندادبھڑک اٹھے

javed miandad lashes out at BCCI

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق مایہ نازبلےبازجاویدمیاندادنےبھارت کوکھری کھری سنادیں۔ کہا”جہنم میں جاءو،پاکستان نہیں آناچاہتےنہ آو۔”

جاویدمیاندادکابھارت کی جانب سےایشیاکپ کیلئےٹیم پاکستان نہ بھیجنےپرسخت برہمی کااظہار۔ کہابھارت جائےبھاڑمیں،ٹیم نہیں بھیجناچاہتانہ بھیجے۔ انہوں نےپاکستان کرکٹ بورڈسےکہاکہ بھارت کےنہ آنےسےپریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔ بھارت نہیں آتانہ آئےدوسری ٹیمیں توآرہی ہیں ناں۔

جاویدمیاندادنےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوبھی سخت تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ ایک ادارہ جواپنےفیصلوں پرعمدرآمدنہیں کرواسکتااس کاکیافائدہ ہے؟ جاویدمیاندادکےمطابق آئی سی سی کےفیصلوں پرعملدرآمدنہ کرنےوالی ٹیموں کوسزاملنی چاہیے۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈنےبھی ایشیاکپ کیلئےبھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنےپرجواب دیتےہوئےکہاہےکہ ایساہےتوپاکستان بھی رواں سال بھارت میں ہونےوالےعالمی کپ کیلئےٹیم نہیں بھیجےگا۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …