ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےدوسرےملکوں کومذہبی اورانسانی حقوق کےدرس دینےوالےملک سویڈن میں اسلام دشمنی کابدترین مظاہرہ۔
جی ہاں ۔۔ سویڈن کےدارلحکومت سٹاک ہوم میں شہرکی سب سےبڑی اورمرکزی مسجدکےسامنےعیدالاضحیٰ کےپہلےروزانتہاپسندوں کی جانب سےقرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی۔ انتہاپسندوں نےبھرےمجمع میں قرآن کریم کی شدیدبےحرمتی کی اورپھرپولیس کی پروٹیکشن میں بدترین اسلام دشمنی اوربغض کامظاہرہ کرتےہوئےاللہ پاک کی آخری کتاب کونذرآتش کردیا۔
اس دوران ایک مسلمان نوجوان نےاس قبیح عمل کوروکنےکی کوشش کی توپولیس نےاسےنقص امن کےتحت گرفتارکرکےجیل میں ڈال دیا۔ واضح رہےکہ سویڈش انتہاپسندوں نےیہ گھناوناعمل باقاعدہ عدالت کی اجازت سےسرانجام دیا۔ اس سےپہلےشہرکی انتظامیہ نےانتہاپسندوں کوایساکرنےسےروک دیاتھا،جس کےبعدانتہاپسندوں نےعدالت سےرجوع کیااوروہاں سےاجازت لیکراپنےگندےاورگھناونےمنصوبےکوعملی جامہ پہنایا۔
پاکستان اورترکیہ سمیت کئی مسلمان ممالک اوردنیابھرکےمسلمانوں نےسوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدیدمذمت کرتے ہوئےکہاکہ یہ آزادی اظہارنہیں بلکہ اشتعال انگیزی ہے ۔