Home / پاکستانی نژادامریکی سیاستدان پرحملہ ۔۔

پاکستانی نژادامریکی سیاستدان پرحملہ ۔۔

Maryam Khan Attack in Connecticut

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کےشہرہارٹ فورڈمیں پاکستانی نژادامریکی خاتون سیاستدان پرحملہ ۔ مریم خان کومعمولی چوٹیں آئیں۔ حملہ آوراس وقت پولیس کی حراست میں ہےاوراس پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

واقعہ کی موصول ہونےوالی تفصیلات کےمطابق مریم خان ، ان کےتین بچے،بہن اوران کاایک دوست عیدالاضحیٰ کےروزہارٹ فولڈمیں نمازعیداداکرنےکےبعدواپس گھرجارہےتھےکہ ایک شخص نےان کاراستہ روک لیااوران کےخلاف نازیبازبان استعمال کی،انہیں دھمکایااورپھردھکادیکرزمین پرگرادیا۔

یہ سب کرنےکےبعدوہ شخص وہاں سےفرارہوگیالیکن موقع پرموجودلوگوں نےپیچھاکرکےاس شخص کوپکڑکرپولیس کےحوالےکردیا۔

مریم خان پاکستان میں پیداہوئیں اوراب وہ ریاست کونیکٹیکٹ سےامریکی ایوان نمائندگان کی رکن ہیں۔ مریم پرحملہ کرنےوالےشخص کانام آندرےڈیسمنڈہےاوراس پرپولیس نےتھرڈڈگری حملےکامقدمہ قائم کیاہے۔

امریکامیں مسلمان تنظیموں نےاس حملےکی شدیدمذمت کی ہے۔ کنیکٹیکٹ کےگورنرنےشفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کےوجہ سامنےنہیں آسکی۔

یہ بھی چیک کریں

Anchorperson Talat Hussain apology

طلعت حسین نےاپنےمہمانوں سےمعافی مانگ لی

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں صحافیوں کےپروگرامزکوآن ائیرجانےسےپہلےروک دیناکوئی نئی بات نہیں ۔ ماضی میں …