Home / جیک ماپاکستان میں ۔۔ سب حیران

جیک ماپاکستان میں ۔۔ سب حیران

Jack Ma visit to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ چائنیزٹیک جائنٹ علی باباکےشریک بانی جیک مادنیابھرمیں ایک جانی مانی شخصیت ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کےپاکستان کےمختصردورےنےسب کوحیرت اورتجسس میں مبتلاکردیااورلوگ بےصبری سےجانناچاہتےہیں کہ آخرجیک ماکےدورہ پاکستان کامقصدکیاتھا؟

سابق وزیرمملکت اورسرمایہ کاری بورڈکےچیئرمین اورنٹ شیل گروپ کےبانی اظفراحسن نےایک ٹویٹ کےذریعےجیک کےدورہ پاکستان کی خبردی ۔ جیک کےہمراہ پاکستان آنےوالوں میں پانچ چینی شہری ، ایک امریکی اورایک ڈینش نیشنل شامل تھے۔

اظفراحسن کی ٹویٹ کےمطابق جیک ماکادورہ پاکستان کلی طورپرنجی نوعیت کاتھااوراس دوران انہوں نےلاہورمیں قیام کیا۔ جیک ماکےدورےکےحوالےسےایک اورحیران کن بات یہ ہےکہ شایداسلام آبادمیں چینی ایمبیسی کوبھی اس بارےمیں علم نہیں تھا،یہی وجہ ہےکہ دورےکےحوالےسےلوگوں کےتجسس میں اوربھی اضافہ ہوگیاہے۔

اظفرنےلاہورمیں جیک ماکی ان کےایک چینی دوست کےساتھ تصویربھی شئیرکی جس میں وہ بہت سادہ سےکپڑوں میں بہت خوش دکھائی دےرہےہیں۔

جیک ماکےدورہ پاکستان کولیکرلوگ اپنےاپنےاندازےلگارہےہیں لیکن کچھ لوگوں کےخیال میں ممکن ہےاس دورےکےبعدپاکستان کےبزنس اورٹیک لینڈاسکیپ میں آنےوالےدنوں میں ہمیں بہت سی مثبت تبدیلیاں دکھائی دیں۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …