Home / سعودی مساجدمیں ایک بارپھرپابندیاں نافذ

سعودی مساجدمیں ایک بارپھرپابندیاں نافذ

Social distancing in Saudi mosques

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نےایک بارپھرمساجد میں احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت پرزوردیاہے۔

سعودی حکومت کی جانب سےیہ اقدام کوروناکی نئی قسم اومی کرون کےسامنےآنےکےبعداحتیاطی تدابیرکےطورپرکیاجارہاہے۔ سعودی وزارت اسلامی امورکےمطابق ملک بھرمیں مساجدمیں آنےوالے سماجی دوری اورچہرے کے ماسک کولازمی اپنائیں گےتاکہ کورونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام سے بچایا جا سکے۔

وزارت اسلامی امورکےمطابق وہ اپنی ہیلتھ گائیڈلائنزکو عوام کی رہنمائی کیلئےمسلسل اپ ڈیٹ کرتی ہے اور اسے نافذ کرنے کے لیے کام کرتی ہے، ائمہ اور مبلغین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ معاشرے کو صحت عامہ کو برقرار رکھنے اور ضوابط کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔

وزارت نے نمازیوں سے کہا جو لوگ ان احتیاطی تدابیرپرعمل نہیں کرتےان کےبارےمیں اطلاع 1933 کو دی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Bitcoin fraud increasing

امریکامیں بٹ کوائن فراڈمیں اضافہ

ویب ڈیسک — فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے لوگوں کو بٹ کوائن اےٹی …