Home / عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکیسےکامیاب ہوگی؟ شاہدخاقان عباسی

عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکیسےکامیاب ہوگی؟ شاہدخاقان عباسی

Former PM Shahid Khaqan Abbasi

ویب ڈیسک ۔۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں جس دن حکومت کےسرسے اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھا لیا،اسی دن عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کرتےہوئےسابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ نے کھل کرعمران خان حکومت کی حمایت کی۔ جب تک اسٹیبلشمنٹ پیچھے نہیں ہٹے گی، عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد لے آئیں لیکن ہم انہیں کہتے ہیں اگرعدم اعتماد لانا ہے تو سینیٹ سے عدم اعتماد کا آغاز کریں۔اس کے بعد پنجاب اور وفاق میں بھی عدم اعتماد لےآئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں مکمل اتفاق رائے ہے،تاہم استعفےدینےکب ہیں،یہ ہم پر چھوڑ دیں۔ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ عوام کے لیے کر رہے ہیں۔ شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہم استعفے ابھی اس وجہ نہیں دینا چاہتے کیونکہ ہم عدم اعتماد کا آپشن کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔لانگ مارچ کے بعد استعفے بھی دیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Punjab Govt to run airline punjab air

پنجاب حکومت جہازاڑائےگی

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت اب جہازاڑائےگی ۔ نوازشریف نےپی آئی اےخریدنےکاعندیہ دےدیا۔ لندن واپسی …