Home / ہفتےمیں ساڑھے4دن کام : یواےای حکومت کابڑااعلان

ہفتےمیں ساڑھے4دن کام : یواےای حکومت کابڑااعلان

New Weekend announced in UAE

ویب ڈیسک ۔۔ اب ہواکرےگاہفتےمیں صرف ساڑھےچاردن کام ۔ متحدہ عرب امارات نےنئےویک اینڈکااعلان کرتےہوئےہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کاحکمنامہ جاری کیاہے،جس کااطلاق نئےسال سےہوگا۔

عالمی میڈیاکےمطابق متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2022 سےہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا کرے گا۔

دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہونگے۔ جمعے کے روز کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعے کے روز ورک فرام ہوم بھی کرسکتے ہیں۔

اس اعلان کے ساتھ ہی پورے سال یو اے ای میں نماز جمعہ کے خطبے کے لیے وقت سوا ایک بجے مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی مساجدمیں ایک بارپھرپابندیاں نافذ

اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد ملازمت اور خاندان کے درمیان توازن کو بہتر بنانا ہے جس سے ملازمین کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کےعلاوہ اس اقدام کامقصدمتحدہ عرب امارات اورمغربی دنیاکےدرمیان قریبی تجارتی تعلقات کوفروغ دینابھی شامل ہے۔

وفاقی حکومت کے تمام محکموں میں ان اوقات کار کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

twitter miltdown

ٹویٹرمیں خوف وہراس کاماحول

ویب ڈیسک ۔۔ مفتوحہ علاقےمیں داخل ہونےوالےکسی فاتح کی طرح ایلون مسک کےٹویٹرکےسربراہ کاعہدہ سنبھالتےہی …