Home / مجرموں کیخلاف خطرناک روبوٹ فورس تیار

مجرموں کیخلاف خطرناک روبوٹ فورس تیار

Sanfrancisco robotic force

ویب ڈیسک ۔۔ سان فرانسسکوپولیس ڈیپارٹمنٹ نےشہر کے بورڈ آف سپروائزرز سے مشتبہ افراد کوشوٹ کرنےکیلئےروبوٹ فورس تعینات کرنےکی اجازت مانگ لی ہے۔

حکام کےنام درخواست میں ایس ایف پی ڈی نےلکھاہےکہ روبوٹ فورس صرف ان خطرناک ملزموں کیلئےتعینات کی جائےگی جن سےپولیس والوں کی جان کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ اس لئےفورس کےبہترین لوگوں کوکھونےسےبہترہوگاکہ روبوٹ فورس تعینات کیاجائےتاکہ خطرناک مجرموں کےخلاف فورس کی کامیابیوں کویقینی بنایاجاسکے۔

سان فرانسسکوپولیس کی اس درخواست کوابتدائی طورپرسخت مخالفت کاسامناکرناپڑالیکن بعدبورڈآف سپروائزرزکی چئیرمین پیسکن نےاس کی حمایت کرتےہوئےکہاہےکہ ممکن ہےایسےحالات پیش آجائیں کہ جہاں ہمیں مہلک روبوٹک فورس کوتعینات کرناپڑے۔

سان فرانسسسکوپولیس کےپاس اس وقت ایک درجن کےقریب ریموٹ کنٹرول روبوٹس ہیں جوعام طور پر علاقے کے معائنے اور بم کو ناکارہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ واضح رہےکہ شہریوں کی اکثریت نےمشکوک افرادکوشوٹ کرنےوالی روبوٹ فورس کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …