Home / عمران خان کیوں عاصم منیرکوپسندنہیں کرتےتھے؟

عمران خان کیوں عاصم منیرکوپسندنہیں کرتےتھے؟

Asim Munir new army chief

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ کہتےہیں عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر نئے آرمی چیف بنیں۔

جیونیوز سے گفتگوکرتےہوئےشاہزیب خانزادہ کاکہناتھاکہ تحریک انصاف نے اس پورے معاملے کو عاصم منیر کی وجہ سے متنازع بنایا، عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ بقول ان کےکوئی ایسانہ بن جائےجومیرٹ پرنہ ہو۔

شاہزیب نےبتایاکہ عمران خان عاصم منیر کو بہت پسند کرتے تھے، انہیں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا،وہ 6 ماہ اس عہدے پررہے۔ پھر خبریں آئیں کہ عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے ثبوت رکھے جو بنی گالہ اوران کے اہلخانہ سے متعلق تھے کہ کس قسم کی کرپشن ہورہی ہے اور کیا خبریں ہیں۔ اس کےبعد جنرل عاصم توقع کررہے تھے کہ عمران خان ایکشن لیں گے لیکن عمران خان نے الٹاجنرل عاصم کے خلاف ایکشن لیا اور انہیں آئی ایس آئی چیف کےعہدے سے ہٹوادیا۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اس لیے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر آرمی چیف بنیں کیونکہ یہ اصول کا نہیں ان کا ذاتی معاملہ تھے کہ وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے ثبوت رکھے جو اس وقت کے وزیراعظم کو اچھے نہیں لگے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …