Home / صدرسمری روک سکتےہیں،واپس نہیں کرسکتے،تجزیہ کار

صدرسمری روک سکتےہیں،واپس نہیں کرسکتے،تجزیہ کار

Asim Munir new army chief

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کامانناہےکہ صدرف عارف علوی قانونی طور پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس پر وزیراعظم کی ایڈوائس کی سمری ریورس نہیں کرسکتے۔

جیونیوزپراس خبرپرتجزیہ دیتےہوئےسینئرصحافی اوراینکرحامد میر نے کہاکہ صدر عارف علوی جتنا زورلگالیں وہ اس فیصلے کو ریورس نہیں کرسکتے البتہ وہ صرف اس سمری کو بیس بائیس دن تاخیر کا شکار کرسکتے ہیں۔

حامدمیرکےمطابق عارف علوی صرف عمران خان کے ساتھی نہیں ان کا تعلق پی ٹی آئی سے رہا ہے وہ افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، انہیں یہ پتا ہوگا کہ جب 2019 میں عاصم منیر کو آئی ایس آئی کے ڈی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو سب سے زیادہ خوشی بھارت میں منائی گئی تھی۔

سینئرصحافی و تجزیہ کارانصار عباسی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی قانونی طور پر اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتے وہ صرف تاخیر کرسکتے ہیں لیکن یہ بہت خطرناک ہوگا، اب عاصم منیر اگلے تین سال کے لیے پاکستان کے آرمی چیف ہیں انہیں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔

تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ صدر کا عہدہ سیاسی نہیں وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں انہیں اپنا عمل بھی ایسا کرنا چاہیے۔ منیب فاروق نےیہ بھی کہاکہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کااختیارہےاس لئےوہ جس سےچاہیں مشاورت کریں لیکن صدرکےپاس ایساکوئی اختیارنہیں۔ اس لئےان کےپاس اس اہم ترین تقرری کیلئےکسی مشاورت کامینڈیٹ نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …