Home / پنجاب میں حکومت کی تبدیلی،زرداری کوٹاسک مل گیا

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی،زرداری کوٹاسک مل گیا

Asif Ali Zardari

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی ایک خبرکےمطابق آرمی چیف کی تعیناتی کاعمل مکمل ہوتےہی حکمران اتحادپنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئےسرگرم ہوگیاہے۔

خبرکےمطابق حکومتوں کی اکھارپچھاڑکےماہرسابق صدرآصف زرداری کویہ ٹاسک سونپاگیاہےاوراس مقصدکیلئےاطلاع ہےکہ وہ بہت جلدلاہورمیں ڈیرےڈالنےوالےہیں ۔ بحریہ ٹاون میں بلاول ہاوس میں آصف زردری کی رہائش کےانتظامات کئےجارہےہیں۔

شنیدہےکہ زرداری صاحب کچھروز لاہورمیں قیام کریں گےاورپنجاب میں پرویزالہیٰ حکومت کی چھٹی اورحکمران اتحادکی ایک بارپھرسےحکومت قائم کرنےکیلئےہوم ورک کرینگے۔

ذرائع کاکہناہےکہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئےق لیگ کےصدرچودھری شجاعت سےبھی بات ہوچکی ہےکیونکہ پنجاب میں حکومت تبدیلی کیلئےان کاکردارکلیدی ہوگا۔ حکمران اتحادکاخیال ہےکہ پنجاب میں حکومت تبدیل کئےبغیرتحریک انصاف کازورتوڑناممکن نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …