مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان نےپچھلےچار،پانچ ماہ میں جوکیاہے،اس سےزیادہ وہ کیاکرلیں گےپنڈی آکر؟اسٹیبلشمنٹ انہیں الیکشن کی تاریخ لیکرنہیں دےگی۔
ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بات کرتےہوئےکیا۔
عمران خان کوغیرمشروط طورپرسیاسی جماعتوں سےبات کرناہوگی،الیکشن وقت پرہی ہونگے۔ اگروہ کسی خوش فہمی کاشکارہیں تومیں انہیں احمق ہی کہوں گا۔ فوج نےفیصلہ کرلیاہےکہ وہ سیاست سےدورہی رہیں گے۔ اس لئےعمران خان اگراحمقوں کی جنت میں رہناچاہتےہیں توان کی مرضی۔
راناثنااللہ نےکہاکہ اگرعمران خان پنڈی میں اپنےدعوےکےمطابق لاکھوں لوگ نہ لاسکےتوپھروہ الیکشن کاانتظارکریں۔
عمران خان کیلئےفیس سیونگ کےسوال پرراناثنااللہ نےکہاکہ دھمکیوں کاجواب فیس سیونگ دےکرنہیں دیاجاسکتا۔ اگرعمران خان کوالیکشن کی تاریخ چاہیےسیاست دان بنیں لیکن وہ توکہتےہیں کہ میں ان سےبات کرنےسےمرجانابہترسمجھتاہوں۔
انہوں نےکہاکہ جب سیاستدان مل کربیٹھتےہیں توفیصلےتبدیل بھی ہوجاتےہیں ، سخت موقف لچکدارہوجاتےہیں۔
راناثنااللہ نےپنجاب حکومت گرانےکادعویٰ بھی کردیااورکہاوہ ضرورپنجاب حکومت گرائیں گے۔ پنجاب حکومت چندووٹوں پرکھڑی ہےاورہم چاہتےہیں کہ جس طرح پنجاب میں تباہی ہورہی ہےوہاں کی حکومت ختم ہونی چاہیے۔