Home / عمران خان کاحکومت کوبڑاسرپرائز

عمران خان کاحکومت کوبڑاسرپرائز

Imran Khan Long March

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےتمام اسمبلیوں سےمستعفی ہونےکااعلان کردیا۔ 26نومبرکوراولپنڈی کےلانگ مارچ جلسےسےخطاب کرتےہوئےعمران خان نےاعلان کیاکہ انہوں نےاسلام آبادپرچڑھائی کرنےسےبہترسمجھاکہ اس سسٹم سےہی باہرنکلاجائے۔

راولپنڈی میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےاسمبلیوں سےباہرآنےکااعلان کیا۔ واضح رہےکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی سےتوپہلےہی باہرہے،پنجاب میں ان کی حکومت ق لیگ کےدس ایم پی ایزکےسہارےکھڑی ہےجبکہ خیبرپختونخوامیں ان کی حکومت کی واضح اکثریت ہے۔

یہ بھی واضح رہےکہ عمران خان نےاسمبلیوں سےفی الفورباہرآنےکااعلان نہیں کیابلکہ یہ کہاکہ وہ اپنےوزرائےاعلی اورپارٹی سےمشاورت کرینگے اورپھراسمبلیوں سےباہرآنےکااعلان کریں گے۔

سینئرصحافیوں کاتجزیہ

سینئرصحافی حامدمیرکےمطابق اسمبلیوں سےباہرآنےکااعلان عمران خان کی بڑی اچھی سمارٹ مووہےاوراس سےوفاقی حکومت پردباوآئےگااوراسےالیکشن جلدکرانےکیلئےتحریک انصاف سےبات کرناپڑےگی۔

سینئرصحافی اوراینکرپرسن طلعت حسین کاکہناتھاکہ عمران خان کااسمبلیوں سےباہرآنےکااعلان ایک طرح کی فیس سیونگ ہےاورکچھ نہیں۔ انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخواکی حکومت توٹوٹ سکتی ہےلیکن پنجاب میں وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ ہیں اورانہیں صوبائی اسبملی توڑنےپرراضی کرناآسان نہیں ہوگا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ کےاینکرشاہزیب خانزادہ کاکہناتھاکہ عمران خان راولپنڈی میں بڑاجلسہ کرنےمیں ناکام رہےاوران کےپاس کوئی واضح سیاسی حکومت عملی بھی نہیں تھی اس لئےعمران خان نےجواعلان کیاوہ محض فیس سیونگ ہے۔

راناثنااللہ کاردعمل

پروگرام نیاپاکستان میں بات کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےکہاکہ عمران خان کاآج کااعلان ان کااعتراف شکست ہے،وہ اگراپنےدعووں کےمطابق لاکھوں لوگ اکٹھےکرلیتےتوکیاوہ واپس جاتے۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان نہ پنجاب اورنہ ہی کےپی کی اسمبلی توڑسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …