ویب ڈیسک ۔۔ سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ماضی کا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1988 میں گیانا میں ٹیسٹ میچ کے دوران عمران خان ہمیں اپنی ایک خاتون دوست کے ہمراہ نجی جہاز میں ایک جزیرے پر لےگئے جہاں وہ ہمیں چھوڑ کر خاتون کے ساتھ باتیں کرنے کے لیےاس کےگھر چلے گئے تھے۔
دی گریڈ کرکٹر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم اکرم کاکہناتھا میرے ساتھ اعجازاحمد تھے، ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا کہ اب ہم کیا کریں ؟ ہمیں یہ بھی نہیں پتا تھا کہ ہوٹل واپس کیسے جاناہے، ہم جنوبی امریکا میں ایک جزیرے پر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جزیرے پرموجود چند لڑکےہمیں جانتے تھے، انہوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کشتی پر جانا چاہیں گے، ہم تقریباً 7 سے 8 گھنٹے دریا میں گھومتے رہے اورجب واپس آئے تو عمران خان جانے کے لیے تیار تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میزبان وسیم اکرم نےعمران خان کےساتھ گزارےلمحات کوشئیرکرتےہوئےمزیدبتایاکہ ایک باربیرون ملک دورےکےدوران عمران خان نے مجھ سے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ میں تیار ہوں۔
نائٹ کلب میں عمران خان نےدودھ کاآرڈردیااورپھروہاں لڑکیوں کی ایک قطارلگ گئی جوان سےہاتھ ملارہی تھی اورمیں دورسےیہ نظارہ دیکھ رہاتھا۔ وسیم اکرم نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ عمران خان کےساتھ گزاروقت کسی فن سےکم نہیں تھا۔