Home / ہمارےجواب سےایران لرزجائےگا:اسرائیل

ہمارےجواب سےایران لرزجائےگا:اسرائیل

Netan Yaho arrest warrants

ویب ڈیسک ۔۔ ایران کی جانب سےاسرائیل پرحملےکےبعداسرائیل کی ایران پرجوابی حملےکی دھمکی ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی زیرصدارت جنگی کابینہ کاہنگامی اجلاس ۔ اسرائیلی حکام کی جانب سےکہاجارہاہےکہ ایران کولرزادیاجائےگا۔

اسرائیلی میڈیاکےمطابق اسرائیلی ائیرڈیفنس نےایران کےکئی میزائلوں کودمشق کی فضامیں تباہ کردیاجبکہ کچھ اسرائیل کےقریب پہنچنےمیں کامیاب ہوگئے۔ تاہم تاحال کسی ڈرون کےاسرائیل میں کسی ہدف کونشانہ بنانےکی اطلاع آزادمیڈیاکی طرف سےموصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس میں بھی ایرانی حملےکےبعدایمرجنسی نافذکردی گئی اورامریکی نیشنل سیکیورٹی حکام اسرائیل سےمسلسل رابطےمیں ہیں۔ اسرائیل کےسرحدی شہرحیفامیں بھی ایمرجنسی نافذکردی گئی ہےاورپناہ گاہوں کوکھول دیاگیاہے۔

اسرائیل پرحملےکی خوشی میں تہران کی سڑکوں پرہزاروں شہری نکل آئے،آزادی فلسطین کےنعرے۔ حملوں کی اطلاع ملتےہی ہزاروں فلسطینی بھی رات گئےمسجدالاقصیٰ پہنچ گئے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …