ویب ڈیسک ۔۔ ایران نےاسرائیل پرحملہ کردیا۔ ایرانی سرزمین سےدرجنوں ڈرونزاسرائیل کی جانب فائرکئےگئے۔ اسرائیل حکام نےحملوں کی تصدیق کردی۔
میڈیارپورٹس کےمطابق ایران نےاسرائیل پربغیرپائلٹ کے50ڈرونزداغےاورڈرونزکےبعدکروزمیزائل بھی فائرکیا۔ رپورٹس کےمطابق ڈرونزکواسرائیل تک پہنچنےمیں کئی گھنٹےلگ سکتےہیں۔ پاسداران انقلاب کاکہناہےدرجنوں میزائل اورڈرونزفائرکرکےاسرائیل کےمخصوص مقامات کونشانہ بنایا۔
ادھراسرائیل نےایرانی حملےکی خبرسنتےہی اپنےدفاعی نظام کومتحرک کردیاہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن بھی ایرانی حملےکی خبرسن کراپنی ہفتہ وارچھٹی کینسل کرکےواپس وائٹ ہاوس پہنچ گئےجہاں انہوں نےاپنی نیشنل سیکیورٹی ٹیم سےمشاورت کی۔
وائٹ ہاوس نےبھی ایرانی حملےکی تصدیق کردی ۔
اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھااسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔
ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔