ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نےبھکاریوں سےجان چھڑانےکاطریقہ بتاتےہوئےتجویزکیاہےکہ حکومت سڑکوں پربھیک مانگنےوالوں کوشہروں کی صفائی کےکام پرلگاکرانہیں اس کےعوض معاوضہ اداکرے۔
بشریٰ انصاری نےبھکاریوں سےجان چھڑانےکایہ طریقہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئرکیا۔ بشریٰ انصاری کے اس انوکھےنسخےسےبہت سےصارفین نےاتفاق بھی کیا۔
بشریٰ انصاری نےاپنی مختصر اسٹوری میں مزیدوضاحت کرتےہوئےبتایا کہ میونسپل کمیٹی کو یہ اختیار دیا جائے کہ اسے جہاں بھی بھکاری نظر آئیں، وہ انہیں ایک جگہ جمع کرےاورانہیں شہرکی صفائی کےکام پرلگادے۔
اداکارہ نےعام شہریوں سےبھی یہی کہاکہ ان سےبھکاری بھیک مانگنےآئیں تووہ انہیں بھیک دینےکی بجائےانہیں جھاڑولےکردیں اوران سےصفائی کاکام لیں۔