ویب ڈیسک ۔۔ اداکارہ مہوش حیات کی عید پرریلیز ہوئی اپنی رومانٹک کامیڈی فلم "دغاباز دل” کے پریمیئرپراداکارجاوید شیخ اور ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فلم کاپریمیئر9اپریل کوکراچی میں ہواجس میں فلم کی پوری کاسٹ،ہدایتکاراورپروڈیوسرسمیت شوبزسےتعلق رکھنےوالی نمایاں شخصیات نےشرکت کی۔
اداکاریاسرحسین،اقراعزیز، شہروز سبزواری، صدف کنول، یشما گل اور مہوش حیات کی بہن افشین حیات سمیت دیگر شخصیات نےفلم کاپریمئیرشودیکھا۔ تقریب کے دوران مہوش حیات جاوید شیخ اور ہمایوں سعیدسےگلےملیں۔ گلے لگانے کی ویڈیووائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے طرح طرح کےتبصرےکیے۔
دغاباز دل اس عید پرریلیز ہونے والی واحد نئی فلم ہے۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ٹکسالی گیٹ کو دوبارہ ریلیز کیاگیا ہے جب کہ آمنہ الیاس اور جنید خان کی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو بطورفیچر فلم سینمائوں میں پیش کیا گیا۔