Home / آرمی چیف نے9مئی کے20مجرمان کی سزامعاف کردی

آرمی چیف نے9مئی کے20مجرمان کی سزامعاف کردی

Army Chief Gen Asim Munir

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افرادکی باقی سزا معاف کردی۔ ان افرادکوسات اورآٹھ اپریل کورہاکیاگیا۔

ان بیس 20 افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث پائےگئے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پرآرمی چیف نے عید الفطر سے پہلے ان کی باقی سزا قانون کے مطابق معاف کردی۔ یوں یہ لوگ عیدالفطراپنےگھروالوں کےساتھ مناسکیں گے۔

یہ افرادرہائی پانےسےپہلے9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکےتھے۔ میڈیاسےملنےوالی تفصیلات کےمطابق، جن لوگوں کورہاکیاگیاہےان میں راولپنڈی کے رہائشی محمد ادریس ولد محمد شریف، اسواد راجپوت ولد محمد اجمل، نادر خان ولد محمد اسرار خان، شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمد، لال شاہ ولد جہاں ذیب، عبد الرحمان ولد مشتاق احمد ، محمد فیصل ولد محمد اشرف اور یاسر امان ولد امان اللہ شامل ہیں۔

گوجرانولہ کے رہائشی فیصل ارشاد ولد ظفر احسن، حسن شاکر ولد شاکر حسین ، عبداللہ عزیز ولد عزیز الرحمان، محمد عبد الجبار ولد عبد الستار، عبد الستار ولد محمد سرور، محمد راشد ولد غلام حیدر اور راشد علی ولد لیاقت بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔

عمر محمد ولد پیندا رحمان ساکن دیر، خلمات خان ولد نیاز محمد ساکن دیر، اعجاز الحق ولد فاروق ساکن دیر اور شاہ زیب ولد علی حیدر ساکن مردان بھی رہائی پانےوالوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …