Home / عامرخان اورکرن راومیں طلاق کیوں ہوئی؟

عامرخان اورکرن راومیں طلاق کیوں ہوئی؟

Why Kiran Rao Divorced Amir Khan?

ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈ کےمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان اوران کی اہلیہ کرن راوکےدرمیان طلاق کی وجہ آخرسامنےآہی گئی ۔

ایک حالیہ انٹرویومیں کرن راونےبتایاکہ وہ آزادانہ زندگی گزارناچاہتی تھیں اوراسی وجہ سےانہوں نےعامرخان سےعلیحدگی کافیصلہ کیا۔ کرن راونےکہاوہ اورعامرخان شادی سے پہلےایک سال تک ساتھ رہے اوراس کےبعدشادی کا فیصلہ کیاکیونکہ ہمارےمعاشرےاوربچوں کیلئےیہ بہت اہم ہے۔

کرن راوکاکہناتھاشادی خاص طورپرخواتین کےخوابوں کی تعبیرکےراستےکی دیواربن جاتی ہے۔ شادی کےبعدخواتین پرذمہ داری بڑھ جاتی ہے، انہیں گھرچلاناہے،بچوں کی پرورش کرنی ہےاوراس کےعلاوہ بھی بہت سےکام کرناپڑتےہیں۔

طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئےکرن راوکامزیدکہناتھامجھے اپنی ترقی کے لیے آگے بڑھنا تھا، میں آزادزندگی گزارنا چاہتی تھی اورمیرےخیال میں ایساصرف طلاق کے بعد ہی ہوسکتاتھا۔ عامرنے بھی میرے فیصلے کی حمایت کی۔اسی لیے مجھےاپنی طلاق کے فیصلےپر کوئی پچھتاوا یا دُکھ نہیں۔

عامرخان نے1996میں رینادتہ سے شادی کی،جس سےان کاایک بیٹاجنید خان اوربیٹی آئرا خان ہے۔سولہ سال بعددونوں میں طلاق ہوگئی۔

رینا دتہ سے طلاق کے بعد 2005میں عامر خان نےکرن راؤ سے دوسری شادی کی جن سے اُن کا بیٹا آزاد خان ہے۔ عامرخان اورکرن راوکےدرمیں 2021میں طلاق ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …