ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈامیں یوں توسب کومذہبی طورپرآزادی حاصل ہےلیکن مسلمانوں کےحوالےسےکبھی کبھارعملی طورپرکچھ اورہی سامنےآتاہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہےجس میں اوٹاواکےریلوےاسٹیشن پراس وقت کچھ عجیب سی صورتحال پیداہوگئی جب وہاں تعینات ایک سکیورٹی گارڈنےمسلمان نوجوان کونمازپڑھنےسےروک دیا۔
گارڈکےمطابق مسلمان نوجوان کےنمازپڑھنےسےوہاں موجوداورلوگ ڈسٹرب ہورہےتھے۔ احمدنامی نوجوان کونماز پڑھنے سے روکتے ہوئےگارڈنے کہا کہ آپ کے نماز پڑھنے سے دوسرے لوگ ڈسٹرب ہوں گے۔ اس کےبعدگارڈ نےاحمدکوآئندہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں نمازنہ پڑھنےکی وارننگ بھی دےڈالی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مسلمان نوجوان ریلوے اسٹیشن کےایک خالی ہال میں نمازاداکررہاتھاجہاں لوگ موجودبھی نہیں تھے۔ نوجوان کو نماز سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیاپراس واقعےکی رپورٹ کےبعدریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے مسلمان نوجوان اور مسلمان کمیونٹی سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے گارڈ کو معطل کردیا۔