Home / جوڈیشل ایسٹیبلشمنٹ ۔۔ مریم نوازکانیاالزام

جوڈیشل ایسٹیبلشمنٹ ۔۔ مریم نوازکانیاالزام

Maryam Nawaz

ویب ڈیسک ۔۔ مریم نوازکی ایک بارپھرعمران خان پرلفظی گولہ باری۔ سپریم کورٹ سےسوال پوچھاکہ کیوں ایک سرٹیفائیڈآئین شکن کوسزانہیں دی؟

لاہورمیں ن لیگ لائرزونگ سےخطاب کرتے ہوئےمریم نوازنےایک بارپھراپنےمطالبےکودہرایاکہ ہم الیکشن کےلیےتیارہیں لیکن لیول پلیننگ فیلڈکےساتھ اورچاہتے ہیں کہ پہلے ترازو کے پلڑےبرابرکئےجائیں اورپھرالیکشن ہوں۔

مریم نوازکاکہناتھانواز شریف کوپاناماکےجھوٹےکیس میں سزادی گئی جبکہ عمران خان کو ابھی تک کسی نے انگلی بھی نہیں لگائی، عمران خان جتھوں کی صورت میں عدالت پر حملہ آور ہوتاہےاورپانچ منت میں اسےضمانت بھی مل جاتی ہے۔

مریم نوازںےکہاکہ پی ٹی آئی کی ساری سیاست سہولت کاروں کےگردگھومتی ہے،اس کےسہولت کاروں کی باقیات عدلیہ میں موجود ہیں اوریہ ان پرتکیہ کیےبیٹھاہے۔اب اس شخص نےجوڈیشل اسٹیبلشمنٹ تلاش کرلی ہے۔ آئین توڑنےوالےپرتوآرٹیکل سکس لگتا ہے،کیوں عمران خان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک ہوتا ہے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے پرحکومت نے پٹیشن کیوں دائر نہیں کی؟حکومت کا آئین توڑنےوالےکےخلاف پٹیشن دائرنہ کرناکمزوری ہے۔

مریم نوازکاکہناتھازمان پارک سےریاست پرحملہ ہوالیکن آئین اورقانون کہاں سورہا تھا؟ ہمارے گھروں پر حملے ہوئے، ہم نے سرینڈرکیاجھوٹی سزائیں بھگتیں، جھوٹے مقدمات میں 100 سے زائد پیشیوں پر گئےاوردوسری طرف عمران خان کوتھوک کےحساب سےضمانتیں دی جارہی ہیں۔

عمران خان نے آئین کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھاہے،اپنے دور میں آئین سے کھیلنے والےکوآج آئین یادآرہا ہے؟

آئین شکنوں کےمنہ سےآئین و قانون کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

چیف آرگنائزرن لیگ کامزیدکہناتھاکہ بیگمات اور بچوں کے کہنے پر عدالت کےفیصلے کیےگئےکیوں کہ جنرل (ر) باجوہ کہتےہیں کہ بیگمات کےکہنےپرعدالت کےفیصلےہوتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …