Home / رمضان میں ایک سےزائدعمرےبند

رمضان میں ایک سےزائدعمرےبند

Hajj 2023

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سےعمرہ کرنےکیلئےجانےکی خواہش رکھنےوالوں کیلئےاہم اعلان سامنےآیاہے۔

بیان میں کہاگیا ہےکہ رمضان المبارک میں ایک سےزائد عمرےادا کرنےپرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ اس پابندی کامقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو رمضان میں عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ اس پابندی سےتوقع ہےکہ رمضان میں زیادہ سےزیادہ مسلمانوں کواطمینان اورآسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

وزارت حج وعمرہ نےہدایت دی ہےکہ عمرہ زائرین ‘نسک ایپ’کےذریعے پرمٹ حاصل کریں اوروقت کی پابندی کریں۔

سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں۔ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گےاگروہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کرواناپڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …