ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں کےانتخابات ملتوی کرنےکےخلاف تحریک انصاف نےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ رجسٹرارنےدرخواست پرنمبرلگادیااورکوئی اعتراض بھی نہیں اٹھایا۔
آئینی درخواست اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اوراسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نےمشترکہ طورپردائرکی ہے، تاہم تحریک انصاف، کےسیکرٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اورعبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔
اس درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی کے، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف نےاپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہےاورموقف اختیارکیاہےکہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اورعدالت کےفیصلہ سےانحراف کیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استداکی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔