Home / گھربیٹھےحجراسودکوبوسہ دیں

گھربیٹھےحجراسودکوبوسہ دیں

Hajre Aswad Mecca

ویب ڈیسک ۔۔ کسی بھی وجہ سے حج و عمرہ پر نہ جاسکنےوالوں کیلئےبڑی خوشخبری ۔ اب سے حجرا سود کوبذریعہ ورچوئل ٹیکنالوجی گھربیٹھے نہ صرف دیکھا بلکہ چھوا بھی جاسکے گا۔

سعودی حکومت نے ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھرکے مسلمانوں کوگھر بیٹھے خانہ کعبہ میں نصب حجراسود کو دیکھنے اورچھونے کا موقع فراہم کردیاہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے منتظم اعلٰی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عجائبات کے خزانے موجود ہیں۔ سب عجائبات اورمقامات کو ڈجیٹلائز کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئیے اور اپنا پیغام عام کرنا چاہئیے۔

یادرہےکچھ عرصہ پہلےسعودی عرب نےحجراسود کی انتہائی قریب سے نئی تصاویرجاری کی تھیں۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لی جانی والی تصاویرمیں حجراسود کےایسے زاویئے سامنے آئے جوپہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

Tata Sons ex chairman dies in road accident

معروف بھارتی بزنس مین حادثےمیں ہلاک

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےبڑےکاروباری خاندان کےچشم وچراغ اورملک کی معروف کمپنی ٹاٹا سنزکے سابق …