Home / موٹروےپرکونسی گاڑی کاداخلہ ممنوع ہے؟

موٹروےپرکونسی گاڑی کاداخلہ ممنوع ہے؟

Unregistered vehicles banned on Motorway

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورہائیکورٹ نےاپنےایک فیصلےمیں حکم دیاہےکہ ملک بھرمیں موٹرویزپرصرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کوداخلےکی اجازت دی جائے،ایم ٹیگ کےبغیرکسی گاڑی کوموٹروےپرسفرکی اجازت نہ دی جائے۔

لاہورہائیکورٹ کےاس حکمنامےکےبعدلوگ اس شش و پنج میں پڑگئےکہ آخریہ ایم ٹیگ کیاہےاورکیوں اس کےبغیرموٹروےپرسفرکی اجازت نہیں ملےگی؟

توجناب اس سوال کاجواب خودموٹروےپولیس نےدیاہے۔ ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ عدالت عالیہ کےحکم کےتحت پاکستان میں موٹرویز پر بغیر رجسٹرڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ لگی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے۔

ترجمان نےمزیدبتایاکہ ایسی غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں، جن کے مالکان نے متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کو کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کےحصول کیلئے درخواست دے رکھی ہو اور ان کے پاس مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کی رسید موجود ہو تو ایسی گاڑیوں کو رسید حاصل کرنے کے صرف 30 یوم تک موٹروے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیرکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں موٹروے پر پائے جانے کی صورت میں نہ صرف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے کے اگلے انٹرچینج سے نیچے اتار دیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس اس سلسلے میں شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی گاڑیوں کو قانونی دائرہ کار میں لےآئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …