Home / جرمن امیگریشن قوانین میں نرمی

جرمن امیگریشن قوانین میں نرمی

Germany Immigration Law

ویب ڈیسک ۔۔ یونان میں پیش آنےوالےافسوسناک کشتی حادثےکےبعدجہاں یورپی یونین کےبیشترملکوں کےکان پرجوں تک نہیں رینگی وہاں جرمنی نےامیگریشن قوانین میں نرمی کافیصلہ کیاہے۔

قومی اخبارمیں شائع ایک خبرکےمطابق جرمنی کی پارلیمنٹ نےحال ہی میں ایک ایسا قانون منظور کیا ہےجس کامقصد تارکین وطن کوجرمنی پہنچنےاوریہاں ان کےکیلئےروزگارکابندوبست کرنےمیں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس قانون میں کینیڈین امیگریشن قوانین کی طرزپرپوائنٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

نئےجرمن امیگریشن قانون کےتحت عمر،فنی مہارت، تعلیم اور جرمنی سے کسی قسم کے تعلق پردرخواست گزاروں کوپوائنٹس دیے جائیں گے۔ اس کےعلاوہ جرمنی نے تارکین وطن کے لیے ملک کو پرکشش بنانے کے لیے انھیں اپنے ساتھ بیوی اور بچوں کے علاوہ والدین کو بھی لانے کی اجازت دے دی ہے۔

جرمن امیگریشن قوانین میں تنخواہ، تعلیمی قابلیت اورجرمن زبان پر عبور کی شرائط میں بھی نرمی کی جائے گی۔ اس قانون کے بعد ایسے تارکین وطن کے لیے بھی جرمنی جانا آسان ہوجائے گا جن کے پاس کسی نوکری کی پیشکش موجود نہیں۔ اس قانون سے یورپی یونین سےباہرکےملکوں سےجرمنی جانے کے خواہش مند تارکین وطن کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …