مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ رجب طیب اردوان نےتیسری مرتبہ ترکئےکےصدرمنتخب ہوکرتاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نےیہ معرکہ صدارتی الیکشن کےدوسرےاورحتمی مرحلےمیں سرکیا۔ پہلےمرحلےمیں امیدواروں کےمطلوبہ تعدادمیں ووٹ حاصل نہ کرنےکےباعث الیکشن کےدوسرےمرحلےکاانعقاد28مئی بروزاتوارکوکیاگیا۔ یہاں یہ بھی یادرہےکہ پہلےمرحلےمیں تیسرےنمبرپررہنےوالےامیدوارنےحتمی مرحلےمیں طیب اردوان کی حمایت کااعلان کیاتھا۔
طیب اردوان کی فتح کااعلان
اگرچہ ووٹوں کی 100فیصدگنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی تاہم ترک سرکاری میڈیانےصدرطیب اردوان کی جیت کااعلان کردیاہے،کیونکہ گنتی مکمل ہونےپربھی نتائج پرکوئی فرق نہیں پڑنےوالا۔
اب تک موصول ہونےوالے نتائج کے مطابق صدر اردوان 52.12 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ داراوغلو 47.88 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔
صدر اردوان نے 2 کروڑ 68 لاکھ37 ہزار 84 ووٹ لیے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 2 کروڑ 46 لاکھ 54 ہزار 839 ووٹ لیے ہیں۔ یہاں یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ کمال قلیچ داراوغلونےصدرطیب اردوان کواس الیکشن میں اچھاخاصاٹف ٹائم دیا۔
طیب اردوان کی جیت پرحامیوں کاجشن
صدرطیب اردوان کی جیت پرملک بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا۔ اس موقع پرصدرنے بھی استنبول میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتےہوئےان کاشکریہ اداکیا۔
ترک صدارتی الیکشن کاپہلامرحلہ
ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہالیکن کسی بھی امیدوار کے 50فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سےانتخابات کےدوسرےمرحلےکااعلان کرناپڑا۔
پہلے مرحلے میں رجب طیب اردوان کواگرچہ کمال قلیچ پر5 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی تاہم وہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکےتھے۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں 49.52 فیصد ووٹ حاصل کئےتھے۔
پہلےمرحلےمیں اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،جبکہ اورسنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نےشانداراورتاریخی کامیابی پرصدرطیب اردوان کوٹیلی فون کرکےمبارکباد دی اورکہاکہ ان کی قیادت میں ترکی شاندارترقی کرےگا۔ شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ طیب اردوان مسلم امہ کےامن اورخوشحالی کیلئےاپنابھرپورکرداراداکریں گے۔ ترک صدرنےجواب میں پاکستانی حکومت اورعوام سےاظہارتشکرکیا۔