ویب ڈیسک ۔۔ مفتوحہ علاقےمیں داخل ہونےوالےکسی فاتح کی طرح ایلون مسک کےٹویٹرکےسربراہ کاعہدہ سنبھالتےہی ادارےکےملازمین میں خوف وہراس کی فضاپھیل گئی ہے۔
سوشل میڈیاجائنٹ ٹوئیٹرکےنئےمالک ایلون مسک نےآتےہی ٹویٹرکی ٹاپ منیجمنٹ سےلیکرچھوٹےملازمین تک کونکالنےکانہ رکنےوالاسلسلہ شروع کردیاہےاوراب تک کی اطلاعات کےمطابق ادارےکےساڑھےسات ہزارملازمین میں سےنصف کوفارغ کیاجاچکاہے۔
اس صورتحال میں ملازمین ہمہ وقت نوکری جانےکاخوف میں مبتلاہیں۔ اب تک جنہیں فارغ کیاگیاہےان میں سی ای اوپراگ اگروال ، سی ایف او،سی اواوبھی شامل ہیں۔
ادارےمیں جاری اسی دھماچوکڑی کےدوران فارغ ہونےوالےایک 25سالہ ملازم یش اگروال کی ایک ٹویٹ زبان زدعام ہے۔ ٹویٹ میں یش نےاپنی ایک تصویرجس میں وہ ٹویٹرکےلوگووالی ٹی شرٹ اوردونوں ہاتھوں میں نیلےاورپیلےرنگ کےکش اٹھائےکھڑےہیں مسکرارہےہیں۔ دونوں کشن پربھی ٹویٹرکالوگوبناہواہے۔
اپنی ٹویٹ میں یش لکھتےہیں کہ ابھی ابھی مجھےفارغ کردیاگیاہے۔
اس کمپنی میں کام کرکےبہت اچھالگا،یہاں کےکلچراورلوگوں سےبہت کچھ سیکھنےکوملا۔ #لوٹویٹر
یش ٹویٹرکی انڈیامیں کام کرنےوالی ٹیم کاحصہ ہیں اورکہاجارہاہےکہ ٹویٹرکی انڈین ٹیم کےبڑےچنک کوفارغ کیاجارہاہے۔
کہاجارہاہےکہ ایلون مسک پر44ارب ڈالرقرض کی ادائیگی کیلئےدباوہےاوراسی قرض کی ادائیگی کیلئےوہ ٹویٹرپرمالی بوجھ ہلکاکررہےہیں اورملازمین کوفارغ کررہےہیں۔
ٹویٹرمیں چھانٹیوں کےامریکی وسط مدتی الیکشن پرمنفی اثرات کاخدشہ
میڈیارپورٹس کےمطابق ٹویٹرمیں حالیہ چھانٹیوں کاامریکامیں ہونےوالےوسط مدتی انتخابات پرمنفی اثرات پڑنےکاخدشہ ہےکیونکہ فارغ ہونےوالےملازمین میں سےآدھےنےالیکشن کی مانیٹرنگ کرناتھی جبکہ آدھےنےبیرونی مداخلت پرنظررکھناتھی۔