Home / عمران خان کو4گولیاں نہیں لگیں،راناثنااللہ

عمران خان کو4گولیاں نہیں لگیں،راناثنااللہ

Rana Sanaullah Interior Minister

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےعمران خان کے4گولیاں لگنےکےبیان کوجھوٹاقراردیکرآزادمیڈیکل بورڈبناکرتحقیقات کامطالبہ کردیا۔

جیوٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےعمران خان کوایک جھوٹاشخص اورفتنہ قراردیا۔ انہوں نےکہاایک گولی لگنےکی بات توسمجھ آتی ہےلیکن چارگولیاں لگنےکی بات سراسرجھوٹ کاپلندہ ہے۔ انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس اگرعمران خان کےدیگرالزامات پرجوڈیشل کمیشن بناتےہیں توایک کمیشن ان کےچارگولیاں لگنےکےبیان کی جانچ کیلئےبھی بنادیاجائے۔

راناثنااللہ نےچیلنج کرتےہوئےکہاکہ اگرثابت ہوجائےکہ عمران خان کوچارگولیاں لگی ہیں تووہ ہرسزابھگتنےکوتیارہیں۔

ایک اورتوجہ طلب بات راناثنااللہ نےیہ کی کہ عمران خان کایہ کہناکہ گولیاں چلانےوالےدولوگ تھے،یہ بھِی جھوٹ ہے۔ گولیاں ایک ہی شخص نےچلائیں جواس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ انہوں نےکہاکہ گولیاں چلانےوالےدولوگوں کاذکرکرکےعمران خان نےتفتیش کوگمراہ کرنےکی کوشش کی ہےکیونکہ نہ دوسراشخص ملےگااورنہ اس کی بات کی تردیدہوسکےگی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …