Home / عدالت سےعمران خان کیلئےبری خبر

عدالت سےعمران خان کیلئےبری خبر

LHC accepts petition against Imran Khan

ویب ڈیسک – عمران خان کےلئےآنےوالےدنوں میں عدالت سےکوئی بری خبرآسکتی ہے۔

جی ہاں ، لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کو توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی کے بعد انہیں پارٹی کےچئیرمین کی حیثیت سےہٹانے کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین سے 11 نومبر(جمعہ) تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے دلیل دی کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر (پی پی او) 2002 کے مطابق پارٹی عہدیداروں کا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق اہل ہونا قانونی اور آئینی تقاضا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 95 سے عمران کی نااہلی کے بعد ان کا پی ٹی آئی چیئرمین کے طور پربرقراررہناقانون وانصاف کےتقاضوں کےمنافی ہے۔

پٹیشنرکا کہناہےکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اور اس کے قوانین کے تحت نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی سربراہی نہیں کر سکتا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی سربراہی جاری رکھ کر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،اس لئےانہیں فوری طورپرپارٹی صدارت سےہٹاکرنئےسربراہ کی نامزدگی کاحکم جاری کیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …