Home / حملہ آورکون؟راناثنااللہ کےسنسنی خیزانکشافات

حملہ آورکون؟راناثنااللہ کےسنسنی خیزانکشافات

Rana Sanaullah Interior Minister

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےعمران خان پرقاتلانہ حملےمیں گرفتارمرکزی ملزم نویدکےمتعلق سنسنی خیزانکشافات کئےہیں۔

اسلام آبادمیں میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ گرفتارملزم کےبارےمیں جب حقائق میڈیاکےسامنےآئیں گےتوسب دنگ رہ جائیں گے۔

وزیرداخلہ کےمطابق عمران خان اس حملےکونہ جانےکیاکیارنگ دےرہےہیں حالانکہ یہ سیدھاسیدھامذہبی انتہائی پسندی کاکیس ہے۔ انہوں نےاپنی بات کی دلیل میں ملزم کی لیک ہونےوالی دوسری ویڈیوکاحوالہ بھی دیاجس میں ملزم عمران خان کےبارےمیں کچھ ایسی باتیں کررہاہےجن کاذکرکرنایہاں مناسب نہیں۔

انہوں نےکہاکہ ملزم کی پہلی ویڈیولیک ہونےکےبعدپوراتھانہ معطل ہوگیاتوپھردوسری اورزیادہ خطرناک ویڈیوکیسےسامنےآئی؟ انہوں نےسوال پوچھاکہ یہ دونوں ویڈیوزلیک ہوئیں یاجاری،یہ جاننابہت ضروری ہے۔ تاہم پرویزالہیٰ ان ویڈیوزکےلیک ہونےکی ذمہ داری سےبری الذمہ نہیں ہوسکتے۔

راناثنااللہ نےکہاکہ ہم نہیں عمران خان ہمیں اپنادشن سمجھتےہیں۔ اس ملک کومذہبی کےساتھ ساتھ سیاسی انتہاپسندی کابھی سامناہے۔ ایساشخص جومخالفین سےبات کرنےکی بجائےمرجانےکوبہترسمجھنےجیسےبیان دیتاہو،اس سےکیسےبات ہوسکتی ہے؟ انہوں نےعمران خان سےاپنےسیاسی روئیےکوبہتربنانےپربھی زوردیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …