Home / اگرمگرکاکھیل ختم۔۔پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

اگرمگرکاکھیل ختم۔۔پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

T20 WC: Pak India Match

ویب ڈیسک ۔۔ بلاآخراگرمگرکاکھیل ختم ہوااورپاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے ہراکرتاریخی فتح اپنےنام کی۔بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹنگ
128رنز کےہدف کے تعاقب میں بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور انتہائی سست انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔دونوں نے10 اوورزمیں 56 رنزبنائے، 11ویں اوور میں بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

12ویں اوور میں 61 رنز پر محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئےہوئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 32 رنزجوڑے۔

محمد نواز اور محمد حارث چوتھی وکٹ کی شراکت میں پاکستان کی نیاپار لگانے کی کوشش کرنے لگے۔ اسی دوران محمد نواز بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئےاورحارث کا ساتھ نبھانے شان مسعود میدان میں اترے، دونوں نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

121رنز پر حارث ایک شاندار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

126رنز پر افتخار احمد بھی اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔

19ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان نے ہدف حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش کی بیٹنگ
انتہائی اہم میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو
پاکستان کو پہلی کامیابی 21 رنز پر لٹن داس کی وکٹ کی صورت میں ملی، انہیں 10 رنز کے اسکور پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

لٹن داس کے بعد نجم الحسین شانتو اور سومیا سرکار نےمزاحمت کی کوشش کی لیکن شاداب خان اس خطرناک پارٹر شپ کو 73کے مجموعی اسکور پر توڑنے میں کامیاب ہوگئےجب سومیا سرکار20 رنز پرآؤٹ ہوئے۔

اگلی ہی گیند پر شکیب الحسن بھی پویلین سدھارگئے۔ بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی جب نجم الحسین شانتو کو افتخار احمد نے بولڈ کیا۔

میچ میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 17ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے مصدق حسین کی وکٹیں 5رنز پراڑائیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اسی اوور میں نور الحسن کوپویلین پہنچایا۔ پاکستان کو ساتویں کامیابی بھی شاہین شاہ آفریدی نے مصدق حسین کو آؤٹ کرکے دلائی۔

حارث رؤف کے ہاتھوں بنگلا دیش کا آٹھواں کھلاڑی پویلین کوپیاراہوا۔

اس طرح بنگلا دیش نے 20 اوورز میں 127 رنز بنائے۔

شاہین کی فارم میں واپسی
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین شاہ آفریدی رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان نے 2 جب کہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

یادرہےپاکستان نےچھٹی بارٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …