Home / ڈئیرسوشل میڈیاصارفین،اپنےپاس ورڈبچائیں

ڈئیرسوشل میڈیاصارفین،اپنےپاس ورڈبچائیں

social media password

ویب ڈیسک ۔۔ سوشل میڈیاکااندھادھنداورغیرمحتاط استعمال کرنےوالےلاکھوں صارفین خبردار۔ ممکن ہےآپ کاپاس ورڈچرالیاگیاہو۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نےسوشل میڈیاکاغیرمحتاط اوراندھادھنداستعمال کرنےوالے لاکھوں صارفین سےکہاہےکہ ممکن ہےکچھ مخصوص اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعےآپ کاسوشل میڈیا پاس ورڈزچرالیاگیاہو۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق میٹاکاکہناہےاس سال اس نے اب تک 400 سے زیادہ ایپل اوراینڈرائیڈاسمارٹ فونزکیلئےبنائی گئی ایسی غیر محفوظ ایپلی کیشنزکاپتاچلایاہےجن کےذریعےسےصارفین کےپاس ورڈچرائےجانےکاخدشہ ہے۔

میٹا کےڈائریکٹررسک منیجمنٹ ڈیوڈ اگرانووچ کہتےاس قسم کی ایپس ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پرباآسانی دستیاب ہیں۔ مزیدیہ کہ ان ایپس کوگوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور پرفوٹو ایڈیٹرز، گیمز، وی پی این سروسز، بزنس ایپس اور دیگر یوٹیلٹیز کی شکل میں پیش کیاگیاتاکہ لوگ ان کےجھانسےمیں انہیں ڈاؤن لوڈ کریں۔

کمپنی نے جن ایپلیکیشنز کا پتا لگایا ان میں چالیس فیصد سے زیادہ ایپس فوٹوایڈیٹنگ سےمتعلق تھیں۔

دوسری طرف گوگل کاکہناہےکہ اس نے میٹا کی شناخت کردہ زیادہ تر ایپس کی پہلے ہی شناخت کر لی تھی اور انہیں تحقیقات کےبعدپلے اسٹور سےہٹا دیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Bitcoin fraud increasing

امریکامیں بٹ کوائن فراڈمیں اضافہ

ویب ڈیسک — فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے لوگوں کو بٹ کوائن اےٹی …