Home / پانچ ارب اسمارٹ فونزضائع،ماہرین تشویش میں مبتلا

پانچ ارب اسمارٹ فونزضائع،ماہرین تشویش میں مبتلا

mobile phone waste

ویب ڈیسک ۔۔ ایک حیران کن اوراچھےبھلےانسان کےہوش گم کردینےوالی خبرکےمطابق رواں سال 2022میں دنیابھرمیں موجود16ارب موبائل فونزمیں سےایک اندازےکےمطابق 5ارب فونزکوضائع یاڈمپ کردیاجائےگا۔

عالمی ماہرین نےخبردارکیاہےکہ ان ضائع ہوجانےوالےموبائل فونزمیں موجودخطرناک موادسےممکنہ طورپرپھیلنےوالی آلودگی سےبچنےکیلئےاس خطرناک موادکی مزیدری سائیکلنگ کی ضرورت ہے۔

وی ریسرچ کنسورشیم کےمطابق ان ضائع ہونےوالےموبائل فونزکوایک دوسرےکےاوپررکھ دیاجائےتو50ہزارکلومیٹریا30ہزارمیل اونچامیناربن جائےگا،جوبین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سو گنا زیادہ حجم ہے۔

ماہرین کی رائےکےمطابق ان موبائل فونزمیں موجودقیمتی سونا، تانبا،چاندی، پیلیڈیم اوردیگر قابل تجدیداجزاپرمشتمل ہونےکےباوجود، تقریباً یہ تمام ناپسندیدہ آلات ذخیرہ کیےجائیں گے،پھینک دیے جائیں گےیاجلادیے جائیں گے،جس سے صحت اورماحولیاتی مسائل پیداہونگے۔

وی فورم کےڈائریکٹرجنرل پاسکل لیروےکہتےہیں ضائع یاناکارہ ہوجانےوالےاسمارٹ فونزہمارےلئےسب سےزیادہ تشویش کی حامل الیکٹرانک مصنوعات میں شامل ہیں۔

لیروئےکےمطابق ان ضائع شدہ موبائل فونزمیں موجودنایاب مواد کوری سائیکل نہ کرنےکےانسانیت کوماحولیاتی آلودگی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتناپڑسکتےہیں۔

2020کے عالمی ای ویسٹ مانیٹرسروے کے مطابق، ناکارہ سیل فونز سالانہ پیدا ہونے والے عالمی الیکٹرانک فضلے کے 44.48-ملین ٹن آئس برگ کا صرف ایک سرہ ہیں جسے ری سائیکل نہیں کیا جاتا۔

یورپ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق مین سٹریم سےنکالے گئے 5 بلین فونز میں سےاکثرکوان کےمالک کوڑےمیں پھینکنے کے بجائے گھرہی میں کہیں رکھ چھوڑتےہیں جس کےباعث انہیں ری سائیکل کاامکان ختم ہوجاتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …